بالیقین

( بِالْیَقِین )
{ بِل (الف غیر ملفوظ) + یَقِین }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف جر اور اسم سے مرکب ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٤٥ء میں 'رقصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - یقیناً، بلاشک و شبہ۔
 یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور عین ہے      ( ١٩٢٧ء، 'مخزن' اگست، ٧ )
  • of a surety;  assuredly
  • certainly