جمع : بِرَیکَٹیں [بِرَے (یائے لین) + کِٹیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی : بِرَیکِٹوں [بِرَے (یائے لین) + کِٹوں (واؤ مجہول)]
١ - خطوط وحدانی جو لکھنے میں الفاظ یا ہندسوں کے داہنی بائیں طرف مقررہ غرض کے تحت بنائے جاتے ہیں اور جن کی 'بڑا برکیٹ' درمیانی بریکٹ اور چھوٹا بریکٹ' کے نام سے شکلیں مقرر ہیں۔
"اکثر جگہ تمیز کے لیے اس کو بریکٹ میں محدود کر دیا ہے۔"
( ١٩٠٥ء، کلیات نظم حالی، ٣:٢ )
٢ - دیوار کہنی، کفچہ دیوار (جو تصاویر وغیرہ رکھنے کے لیے دیوار میں بنا دیتے ہیں): دیوار گیری؛ دیوار میں لگانے کی چھوٹی الماری۔
"اسٹیشن نمبر١ میں فریم کے اندر مڈگارڈ کے بریکٹ لگائے جاتے تھے۔"
( ١٩٤٤ء، آدم اور مشین، ١٩٨ )