بجنسہ

( بِجِنْسِہ )
{ بِجِن + سِہی (کسرہ س مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف جار اور اسم سے مرکب 'بجنس' کے آخر پر 'بطور لاحقۂ ضمیر واحد غائب مذکر' لگنے سے 'بجنسہ' مرکب بنا۔ عربی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٢ء میں 'شبستان سرور" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ہو بہو، ٹھیک ٹھیک، جوں کا توں، کل کا کل۔
'ان میں ایک دروازہ بجنسہ میوزیم کے بالائی حصے میں رکھا ہوا ہے۔"      ( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات شیرانی، ٧ )
  • & Adj- exactly the same
  • the very identical;  exactly as it;  intact
  • entirely
  • bodily