بحالہ

( بِحالِہ )
{ بِحا + لِہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف جر، اسم اور ضمیر سے مرکب ہے۔ اردو میں عربی سے ہی ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٢٦ء میں 'اودھ پنچ" لکھنؤ میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - اپنے حال پر(برقرار)، اسی حال میں، جوں کا توں۔
'ایسی دفعات رکھ دی جائیں جو ہمارے حاکمانہ اثر کو ان پر بحالہ قائم رکھیں۔"      ( ١٩٢٦ء، 'اودھ پنچ' لکھنؤ، ١١، ٤:٦ )