فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بزرگ' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے 'بزرگانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥١ء کو "تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت" میں مستعمل ملتا ہے۔
جلال الدین اپنی مہر و محبت اور بزرگانہ شفقت کے بھروسے ان کی مطلق نہ سنتا تھا البتہ بھتیجے کی خیر خبر نہ ملنے سے فکر مند ہوا۔"
( ١٩٥١ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٢٦٨ )