تفصیلات
برع بَراعَت
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٢ کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کمال علم و فضل۔
"موم سے پھول بنانا آسان ہے اس میں کسی براعت فنی . کی ضرورت نہیں۔"
( ١٩٧٥ء، ماہنامہ، پاکستان ادب، کراچی، مئی، ١١ )