براسہ

( بِراسِہ )
{ بِرا + سِہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف جار، اسم اور ضمیر سے مرکب ہے۔ اردو میں عربی سے ہی ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں 'احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بنفس خود، بذات خود۔
'ممکن ہے کہ یہ جواب براسہ انتقال کے محال ہونے کی دلیل ہو۔"      ( ١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ١٣٤ )