عربی زبان سے مشتق اسم جمع 'فنون' کو کسرۂ صفت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق صفت 'لطیف' کی مؤنث 'لطیفہ' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٢ء کو "نقشِ فرہنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔