چوہتر

( چَوہَتَّر )
{ چَو (و لین) + ہَت + تَر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ 'چو' کے ساتھ سنسکرت صفت 'ستر' کی ایک املا 'ہتر' لکھنے سے 'چوہتر' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٩ء کو "حزن اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( واحد )
١ - گنتی میں ستر اور چار کا مجموعہ، چار اوپر پر ستر، (ہندسوں میں) 74۔
"اس وقت جبکہ میں لکھ رہا ہوں میری عمر چوہتر سال کی ہو گئی ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، تاریخ فیروز شاہی (ڈاکٹر معین الحق)، ٨٠١ )
  • seventy-four