چھپانا

( چُھپانا )
{ چُھپا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


چھپنا  چُھپانا

سنسکرت سے ماخوذ فعل 'چھپنا' کا تعدیہ 'چھپانا' اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے ١٥١٨ء کو "دکنی ادب کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - پوشیدہ کرنا یا رکھنا، مخفی رکھنا۔
"آنسوؤں کو چھپانے کے لیے . آگے بڑھ گیا۔"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ١٥٨ )
٢ - پردہ کرنا۔ (نوراللغات)۔
٣ - دبا دینا، ماند کردینا۔
 بسا ریا فصاحت تی حسان کوں چھپایا بلاغت تی سحبان کوں      ( ١٦٥٧ء، گلشن عشق، ٢٦ )
٤ - ڈھانکنا، ڈھکنا، پردہ کرنا۔
"شہر پناہ میں ایک جگہ سوراخ ہے جو باہر سے چھپا دیا گیا ہے لیکن اند سے خول ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ اسلام، ١٢٥ )
  • to cause to be concealed
  • to conceal
  • hide
  • secret
  • to cover
  • to veil