چینل

( چَینَل )
{ چَے (ی لین) + نَل }
( انگریزی )

تفصیلات


Channel  چَینَل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں انگریزی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : چَینَلزْ [چَے (ی لین) + نَلزْ]
جمع غیر ندائی   : چَینَلوں [چَے (ی لین) + نَلوں (و مجہول)]
١ - بہتے پانی کا قدرتی یا مصنوعی نالہ، خلیج کھاڑی، رور بارں نہر۔
"تین لاکھ انہتر ہزار روپے سرخاب دیر کی تعمیر اور اس کی چنیل کی اسی مولڈنگ پر خرچ کیا گیا۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٢٣، جنوری، ٤ )
٢ - [ ریڈیو، ٹیلی ویژن ]  فریکوئینسیوں کا وہ بینڈ جس پر پروگرام نشر کیا جائے۔
"درجنوں ٹیلی ویژن اسٹیشن اور سنیکڑوں ریڈیو چنیل ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، گردراہ، ٢٦٤ )
  • channel