با اقتدار

( با اِقْتِدار )
{ با + اِق + تِدار }

تفصیلات


عربی زبان کے اسم 'اقتدار' کے ساتھ فارسی حرف جار 'با' بطور سابقۂ فاعلی لگنے سے 'بااقتدار' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٠٦ء میں 'الحقوق و الفرائض" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - قدرت اور تسلط رکھنے والا، مقتدر (عموماً حاکم کی صفت کے طور پر مستعمل)۔
'حاکم وقت کیسا ہی . با اقتدار ہو پھر بھی بندہ بشر ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٥:١ )