بھنبھناہٹ

( بِھنْبِھناہَٹ )
{ بِھن (کسرہ بھ مجہول) + بِھنا + ہَٹ }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'بھن' کی تکرار سے 'بھن بھن' بنا، 'بھن بھن' کے ساتھ 'اہٹ' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے اسم بنا۔ اُردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "بوستان تہذیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بھن بھن، مکھیوں اور مچھروں وغیرہ کے اڑنے کی آواز۔
"وہ فطرت کی چیخ و پکار کو مکھی کی بھنبھناہٹ سمجھتے ہیں۔"      ( ١٩٠٧ء، اجتہاد،٦١ )
٢ - دبی دبی غیر مفہوم آوازوں کا شور۔
"اس کا وہ غل نہیں کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دے مگر بھنبھناہٹ سی اب بھی ہے۔"      ( ١٨٩٤ء، لیکچروں کا مجموعہ، ٤٨٩:١ )
  • buzzing;  buzz
  • hum