با ایں ہمہ

( با اِیْں ہَمَہ )
{ با + اِیْں + ہَمَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں حرف جار'با' اسم اشارہ قریب 'ایں' اور اسم صفت 'ہمہ' سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں 'احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ان سب باتوں کے باوجود، اس کے باوصف۔
 جب دیکھئے توہے مئے و معشوق پر نگاہ با ایں ہمہ ریاض بڑے پارسا بھی ہیں      ( ١٩٣٢ء، ریاض خیرآبادی، ریاض رضواں، ١٨٧ )
  • in spite of all that;  despite all that