عہد ظلمت

( عَہْدِ ظُلْمَت )
{ عَہ (فتحہ مجہول ع) + دے + ظُل + مَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عہد' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم ظلمت لگانے سے مرکز بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩١٤ء کو "شبلی، مقالات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - تاریکی کا زمانہ، مراد: ذہنی پس ماندگی کا دور۔
"یہی زمانہ یورپ کے عہد ظلمت سے نکلنے کا بھی زمانہ ہے۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ١١٣:٦ )