عہد کہن

( عَہْدِ کُہَن )
{ عَہ (فتحہ مجہول ع) + دے + کُہَن }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عہد' بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'لہن' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٠٥ء کو "بانگِ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
١ - قدیم زمانہ، پرانا دور۔
"عہدکہن کی ان داستانوں میں کیا رکھا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، اُردو افسانہ نگار اور افسانہ نگاری، ١٧٢ )