با آبرو

( با آبْرُو )
{ با + آب + رُو }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں حرف جار اور اسم سے مرکب ہے۔ اسم آبرو کے ساتھ حرف جار 'با' بطور سابقۂ فاعلی لگنے سے 'با آبرو' مرکب اسم فاعل بنا اور فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء میں 'شمیم' کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - عزت دار، آبرو رکھنے والا، آبرو مند۔
 دونوں امام خلق میں با آبرو ہوئے سرسبز وہ جناب تو یہ سرخرو ہوئے      ( ١٩١٤ء، شمیم، ریاض شمیم، ١٢٩:٧ )
  • & Adv- honourable
  • respectable;  with honour
  • honourably
  • respectably