عہد معنوی

( عَہْدِ مَعْنَوی )
{ عَہ (فتحہ مجہول ع) + دے + مَع + نَوی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عہد' بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'معنوی' سے مرکب توصیفی بنا۔ اُردو میں بطور اسم مستعمل ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "علم اصول قانون" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جو ایجاب یا قبول بجز الفاظ کے اور طور پر کیا جائے (عہ صریح کی ضد)۔
"جب ایجاب و قبول. طریقہ عمل سے مستنبط ہو وہ عہد معنوی متصور ہو گا۔"      ( ١٩٣٨ء، علم اصول قانون، ١٠٥ )