با تمیز

( با تَمِیْز )
{ با + تَمِیْز }

تفصیلات


عربی زبان کے اسم 'تمیز' کے ساتھ فارسی حرف جار 'با' بطور سابقہ لگنے سے 'باتمیز' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں 'کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - (شخص یا شے) جو سلیقے کے ساتھ ہو، خوش سلیقہ، تمیز والا۔
'مجھ سے بڑے ہوتے توقبلہ وکعبہ لکھ دیتا چھوٹے ہوتے تو عزیز باتمیز لکھ دیتا۔"      ( ١٩٦٦ء، نیاز، مکتوبات نیاز، ١٦٠ )
٢ - سمجھدار، سیانا، باہوش۔
 لازم ہے صبر و شکر تمھیں باتمیز ہو میں شاہ کا غلام تم ان کی کنیز ہو      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٣٠:٢ )
  • discreet
  • judicious