حکومتی

( حُکُومَتی )
{ حُکُو + مَتی }
( عربی )

تفصیلات


حکومت  حُکُومَتی

عربی سے ماخوذ اسم 'حکومت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'حکومتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٣ء کو "تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - حکومت سے متعلق یا منسوب، حکومت کا، سرکاری۔
"حکومتی اقتدار اندرون ملک میں انتہائی سختی ہی سے قائم رکھا جاسکتا تھا۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٥٠:٣ )