حیض

( حَیض )
{ حَیض (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


حیض  حَیض

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٢٨ء کو "لازم المتدی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  وہ فاسد خون جو حائضہ عورت کی اندام نہانی سے ہر ماہ خارج ہوتا ہے، ماہواری۔
"مانع حمل گولیوں کے استعمال سے حیض کے حون کے بہاؤ میں بھی پچاس فی صد کمی آجاتی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، سکھی گھر، لاہور، فروری، ٢٤ )
  • the menses