حاملہ

( حامِلَہ )
{ حا + مِلَہ }
( عربی )

تفصیلات


حامل  حامِلَہ

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'حامل' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'حاملہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٢ء کو "دیوان محب دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
واحد   : حامِل [حا + مِل]
١ - اٹھانے والی، بوجھ برداشت کرنے والی، بوجھ اٹھانے والی، سامان ڈھونے والی۔
 خیمۂ قافلۂ داغ جگر ہم تن حاملۂ حال سحر      ( ١٨٧٤ء، گلزار خلیل، ٢٥ )
٢ - جس عورت کے پیٹ میں بچہ ہو، پیٹ والی۔
"عبدالوحید اپنی حاملہ بیوی کو تسلی دے رہا تھا۔"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٤٨ )
  • carrying
  • pregnant (a woman)