ح

( ح )
{ حے }
( عربی )

تفصیلات


عربی کا حرف ہے جو براہ فارسی اردو میں داخل ہوا۔ ١٨٧٥ء کو "رباعیات دبیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف تہجی
١ - بہ اعتبار اصوات اردو کا پندرھواں، عربی حروف تہجی کا چھٹا اور فارسی کا آٹھواں حرف جو عربی سے براہ فارسی اردو میں داخل ہوا، اسے حا نے حطی، حاے مہملہ، حاے غیر منقوطہ اور بڑی حے بھی کہتے ہیں۔ اس کا شمار حروف حلقیہ میں ہوتا ہے کہ اس کا صحیح مخرج حلق کی جڑ سے ہے۔ عربی و فارسی میں حا اور اردو میں حے، تلفظ کرتے ہیں۔ ابجد کی ترتیب میں آٹھواں حرف ہے جمل کے حساب سے اس کی قیمت آٹھ ہوتی ہے۔ عمومات عربی الاصل الفاظ میں آتا ہے، یہ حری صحیح (ممتہ) ہے اور کسی حرف علت (معوتہ) کے ساتھ مل کر آواز دیتا ہے۔ عربی حروف کی تقسیم کے مطابق یہ قمری حروف میں شامل ہے یعن اگر اس سے پہلے "ال" آئے تو لام اپنی آواز دیتا ہے، مثلاً: الحاکم، علم نجوم میں برج قوس کی علامت ہے خ اور ہ کے بدل کے طور پر بھی آتا ہے۔ ریاضی و سائنس کی ترقیمات میں یونانی بڑے حرف H (Eta) کا بدل قرار دیا گیا۔ انگریزی میں H اس کی نمائندگی کرتا ہے۔ گا ہے H کے نیچے نقطہ لگا کر بھی اسے ظاہر کرتے ہیں۔
"جلیل مانک پوری نے لغت تذکیر و تانیث میں امیر مینائی کے حوالے سے ب اور اس کے ہم آواز حرفوں کو مؤنث بتایا ہے۔ اس لحاظ سے ب، بھ . ح ، خ . اور ی مؤنث ہیں۔"      ( ١٩٧٧ء، اردو املا اور رسم الخط، ١٥ )
  • the ninth letter of the Urdu alphabet (the sixth of the Arabic
  • whence it is taken)
  • called hae-mah mala and hae-hutti
  • the ha which occurs in the word huti of the abjad. Its sound is an aspiration much stronger
  • and formed deeper in the fances
  • than that of h. it occurs only in Arabic words or in secondary formations from Arabic only in Arabic words. In the abjad it has the numerical value eight;  in astronomical tables it denotes the sign Sagittarius;  and in royal grants.