عربی زبان کے اسم 'جماعت' کے ساتھ فارسی حرف جار 'با' بطور سابقہ لگنے سے 'باجماعت' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٢٩ء میں 'جامع عباسی پنچ بابی" میں مستعمل ملتا ہے۔