١ - وہ فصل جو اساڑھ جولائی، اگست سے کا تک کے درمیانی زمانے میں بوئی جاتی ہے جس میں جوار، مکئی، باجرا وغیرہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کی مدت شروع برسات سے ختم برسات تک چار ماہ کی ہوتی ہے، ساؤنی۔
غلے کے پیداوار بڑھانے کے واسطے چلتا نہیں ہے بس جور بیع و خریف پر
( ١٩٨٢ء، ط ظ، ٤٤ )
٢ - وہ موسم جب آفتاب برج میزان میں آتا ہے، خزاں۔
"موسم خریف میں منصور نے بادشاہ لیون بر مند سے جنگ کی۔"
( ١٩٣٥ء، عبرت نامہ اندلس، ٨٦١ )