خرگوش

( خَرْگوش )
{ خَر + گوش (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'خر اور گوش' پر مشتمل 'خرگوش' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٦ء کو "قصہ کامروپ و کلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : خَرْگوش [خَر + گوشں (و مجہول)]
١ - بڑے کان والا، ایک تیز رفتار جانور جو بلی کے برابر ہوتا ہے اور جس کے کان گدھے کے کان سے مشابہ ہوتے ہیں اس کی غذا گھاس پات ہے۔
"خرگوش سبزی خور حیوان ہے جو گھاس پتے گاجر اور اسی قسم کی دیگر سبزیاں بطور غذا استعمال کرتا ہے۔"      ( ١٩٦٥ء، معیاری حیوانیات، ١٧٦:١ )
  • lit. 'ass-eared
  • or large-eared';  a hare;  a rabbit