خلقت

( خَلْقَت )
{ خَل + قَت }
( عربی )

تفصیلات


خلق  خَلْقَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٩١ء کو "قصہ فیروز شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مخلوق، نوع انسان، بنی آدم، لوگ۔
"دلی کی خلقت سے . کنی کاٹ رہا ہوں۔"      ( ١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٣٢ )
٢ - لوگوں کا ہجوم، لوگوں کی بڑی تعداد۔
"ایک خلقت اس کو سننے اکٹھی ہوئی تھی۔"      ( ١٩٧٨ء، بے سمت مسافر، ٥٣ )
  • creation;  constitution
  • natural constitution;  the creation
  • the world;  people
  • populace