آٹومیٹک

( آٹومَیٹِک )
{ آ + ٹو (و مجہول) + مَے (ی لین) + ٹِک }
( انگریزی )

تفصیلات


یہ اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی کے ساتھ ہی اردو زبان میں مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦١ء میں "ستاروں کی سیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - خود کار (مشین)، اپنے آپ کام کرنے والا(آلہ)۔
"یہ گھر بالکل آٹو میٹک تھا گھر کے دروازے قدموں کی آہٹ سے کھل جاتے تھے اور پھر خود بخود بند ہو جاتے تھے۔"      ( ١٩٦١ء، ستاروں کی سیر، ١٤٨ )
  • automatic