باخبر

( باخَبَر )
{ با + خَبَر }

تفصیلات


فارسی حرف جار اور عربی اسم سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں 'سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - واقف، آگاہ، معلومات رکھنے والا، عالم۔
'کیو نارڈو وینسی کی کتاب ابھی تک باخبر حلقوں میں بہت اعزاز سے دیکھی جاتی ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، مضامین پریم چند، ٣٦ )