بیضاوی

( بَیضاوی )
{ بَے (یائے لین) + ضا + وی }
( عربی )

تفصیلات


بیض  بَیضاوی

عربی زبان سے مشتق اسم بیض کے ساتھ 'ا' بطور لاحقۂ اتصال لگا کر 'وی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'بیضاوی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - انڈے کے ڈول کا، لمبوتری گولائی لیے ہوئے۔
"ہم سب ایک بیضاوی میز کے گرد بیٹھ گئے۔"      ( ١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ٤٨ )
٢ - آفتابی دائرہ۔ (نوراللغات، 786:1)
  • fashioned in the shape of an egg
  • egg-shaped