بھٹا

( بَھٹّا )
{ بَھٹ + ٹا }
( سنسکرت )

تفصیلات


بھراشٹر  بَھٹّا

سنسکرت زبان کے اسم 'بھراشٹر' سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٥ء کو "کایا پلٹ" میں سجاد حسین کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : بَھٹّے [بَھٹ + ٹے]
جمع   : بَھٹّے [بَھٹ + ٹے]
جمع غیر ندائی   : بَھٹّوں [بَھٹ + ٹوں (واؤ مجہول)]
١ - کھپرے اور اینٹیں وغیرہ پکانے کا پچاوا، بڑی بھٹی جس میں اینٹیں پکائی جاتی، چونا بھونکا جاتا اور لوہار وغیرہ لگایا جاتا ہے۔
 اگر مینھ زور سے برسا تو گل جائیں گی دیواریں کہ اینٹیں ساری کچی ہیں بشیرا احمد کی بھٹے کی      ( ١٩٤١ء، چمنستان، ظفر علی خاں، ١٥٨ )
٢ - مٹی وغیرہ کا اونچا ڈھیر، ٹیلا۔
"میدان میں ایک مٹی کا بھٹا کوئی دو گز اونچا بنایا اور گھاس ڈال کے پھر خوب تر کیا۔"      ( ١٩١٥ء، سجاد حسین، کایا پلٹ، ١٥٢ )
  • bellows