بھتا

( بَھتَّا )
{ بَھت + تا }
( سنسکرت )

تفصیلات


بھتک  بَھتَّا

سنسکرت زبان کے اسم 'بھتک' سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتاہے۔ ١٨٩٢ء کو "لیکچروں کا مجعموعہ" میں نذیر کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : بَھتّے [بَھت + تے]
جمع   : بَھتّے [بَھت + تے]
جمع غیر ندائی   : بَھتّوں [بَھت + توں (واؤ مجہول)]
١ - الاونس، تنخواہ (مشاہرہ) کے علاوہ جو رقم ملازموں کو ہر ماہ بطور خاص دی جائے؛ افسروں اور سپاہوں کو دی جانے والی اضافی رقم، سفر خرچ، زادراہ، بَٹّا۔
"جب ایجنٹی میں اتنی تخواہ اور بھتے ملتے ہیں تو کالج بند کیوں نہیں ہو جاتے۔"      ( ١٩٢٨ء، دودھ کی قیمت، ١٤٣ )
٢ - کسان کو بے سود جانے والی پیشگی رقم یا جنس۔ (پلیٹس)
  • advances to ploughmen without interest
  • ploughmen's wages in kind
  • additional allowance