بھجوانا

( بِھجْوانا )
{ بِھج + وا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


بھیجنا  بِھجْوانا

سنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر 'بھیجنا' کا متعدی المتعدی ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٦ء کو "دیوان شرف" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - (کسی شخص یاچیز کو) ایک جگہ سے دوسری جگہ روانہ کرنا، منتقل کرنا، ارسال کرنا۔
 خلعت شہید ناز کو بھجواتے ہیں جو آپ کشتی میں پہلے پھولوں کا چادر لگائیے      ( ١٨٩٦ء، دیوان شرف، ٢٨٠ )
  • to cause to send;  to cause to be sent
  • to have (a person
  • or a thing) sent