فعل متعدی
١ - سمجھنا، پہچاننا، حقیقیت سمجھ کر مان لینا، جان لینا، تاڑ جانا (کسی بات کو)۔
راگنی کو بوجھنے لگتا تھا جب بجتی تھی تانت مٹھیوں کو بند کر کے پیسنے لگتا تھا دانت
( ١٩٣٤ء، فکرو نشاط، ١١٢ )
٢ - حل کرنا، مفہوم یا مطلب سمجھا (بیشتر پہلی کا)۔
سو سال میں بوجھی جو پہیلی کوئی تو بوجھ بھی خیر سے پہلی نکلی
( ١٩٥٢ء، سموم و صبا، ٣٣٧ )
٣ - [ گنجفہ ] ورق ابتر کر کے پتا مانگنا۔ (نوراللغات، 691:1)
٤ - [ تاش ] ہار جیت کا حساب لگانا۔ (پلیٹس)
٥ - پوچھنا، دریافت کرنا۔
بوجھی تھی کل میاں سے اپس دل کی بات میں خبر سو آج لاکے سرستے میرے پٹک گئے
( احمد گجراتی، (مخزن نکات) ٨ )