سنسکرت زبان کے اسم 'وندے' یا 'وندن' سے ماخوذ اسم 'بندے' کے بعد سنسکرت اسم 'ماتر' کے ساتھ 'م' بطور ضمیر واحد متکلم لگانے سے 'بندے ماترم' بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔