بلوچی

( بَلوچی )
{ بَلو (واؤ مجہول) + چی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی  بَلوچ  بَلوچی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بلوچ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے 'بلوچی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٣ء کو "تمدن ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - بلوچستان کا باشندہ، اسی علاقے کی ایک قوم۔
"ان کے علاوہ بلوچیوں کی قوم ہے جو پہاڑی ملک کے رہنے والے ہیں۔"      ( ١٩١٣ء، تمدن ہند، ٩٣ )
٢ - بلوچ قوم کی زبان۔
"بلوچی اور کردی درحیقیقت شمالی ایرانی بولیاں ہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، آرایائی زبانیں، ٧٦ )
  • inhabitant of baluchistan