با رسوخ

( با رُسُوخ )
{ با + رُسُوخ }

تفصیلات


فارسی حرف جار اور عربی اسم سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٨ء میں 'دعوت اسلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اثر رکھنے والا شخص، حکام یا بڑے لوگوں سے تعلقات رکھنے والا، جس کا کہا لوگ مانیں۔
'اہل مکہ میں دولتمند اور بارسوخ تھے اور شریف حسن پاشا سے جو سلطنت ترکی میں شاہی مقرب تھے ان سے بہت دوستانہ تھا۔"      ( ١٩٢٩ء، تذکرۂ کاملان رامپور، ٤٢٣ )