فاروق

( فارُوق )
{ فا + رُوق }
( عربی )

تفصیلات


فرق  فارُوق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "مظہر مشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم علم ( مذکر - واحد )
١ - اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر کا لقب۔
"حضورۖ نے حضرت عمر کو فاروق کا لقب عنایت فرمایا۔"      ( ١٩٦٣ء، محسن اعظم و محسنین، ٢١٩ )
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - حق و باطل میں فرق کرنے والا۔ (ماخوذ: نوراللغات)
٢ - ایک تیزاب کا نام جس سے سونے چاندی کا کھرا کھوٹا پرکھتے ہیں، اس کو تیزابِ فاروقی کہتے ہیں۔ (نوراللغات)
٣ - ایک تریاق کا نام جس صحت اور مرض میں جدائی کرکے شفا بخشتا ہے۔" ماخوذ: (فرہنگ آصفیہ)