تفصیلات
Pharmacy فارمیسی
انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٧ء کو "سلک الدرر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - دواخانہ، شفا خانہ۔
"موسم گرما کی ایک خوشگوار صبح کو جبکہ میں فری فارمیسی کے ورانڈے میں ٹہل رہا تھا۔"
( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٤٤ )
٢ - دواسازی
فارمیسی دوا سازی کے مفہوم میں مستعمل ہے۔
( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٢٣ )