مفسر

( مُفَسِّر )
{ مُفَس + سِر }
( عربی )

تفصیلات


فسر  مُفَسِّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "احوالانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : مُفَسِّرِین [مُفَس + سِرِین]
جمع غیر ندائی   : مُفَسِّروں [مُفَس + سِروں (و مجہول)]
١ - تفسیر کرنے والا، معنی یا مطلب واضح کرنے والا، کسی قول کے ابہامات کو دور کرنے والا (خصوصًا) قرآن کی شرح احادیث کی روشنی میں کرنے والا۔
"مفسر کا کارنامہ لازمی اجزا کو گرفت میں لینا اور ان کے کیثر امکانات کو تسلیم کرنا تھا۔"      ( ١٩٩٢ء، صحیفہ، لاہور، اپریل، جون، ١٣ )
  • شارح