اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہلکا زخم یا خراش، معمولی گھاؤ، ہلکا سا کٹاؤ، ضرر نقصان۔
"زخم مہلک نہ تھا محض ایک چرکا تھا۔"
( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم پچیسی، ١٢٩:١ )
٢ - صدمہ، تکلیف، ایذا۔
"وہ دشمن کا کامیاب ہو جانا وہ اپنی بے بسی . یہ ایسے چرکے نہ تھے جو فون کے آنسو نہ دلواتے۔"
( ١٩٢٤ء، اختری بیگم، ١٦ )
٣ - داغ، چتی، برص۔ (جامع اللغات، پلیٹس)
٤ - کان یا ناک چھیدنے کے لیے سوراخ کرنے کی جگہ پر چھیدنے سے پہلے سوئی کی نوک کا نشان لگانا تا کہ سوراخ غلط نہ ہوں۔ (ماخوذ: اصطلاحات پیشہ وراں، 87:4)۔