باضابطہ

( باضابِطَہ )
{ با + ضا + بِطَہ }

تفصیلات


فارسی حرف جار اور عربی اسم سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء میں 'آیات بینات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - قانون کے مطابق، ضابطے اور قاعدے کے موافق، باقاعدہ۔
'جو صاحب - آئیں وہ اپنے نجیب الطرفین ہونے کا باضابطہ رجسٹری شدہ سارٹیفکیٹ لے کر آئی۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین فرحت، ١٧٧:٣ )
٢ - حسب معمول، حسب دستور، پابندی سے۔ (ماخوذ : نوراللغات، 486:1)
  • according to rule
  • regular
  • formal
  • in conformity with precedent