کھیر

( کھِیر )
{ کھِیر }
( مقامی )

تفصیلات


گجراتی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے نیز سنسکرت میں اسکا مترادف 'کشیر' بھی مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں تحریراً استعمال ہوا۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک میٹھا کھانا جسے دودھ اور چاولوں سے مختلف طرح سے پکاتے ہیں، شیر برنج؛ فیرنی (کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر مستعمل)۔
"اوّل درجہ کی کھیر میں چھٹانک بھر عمدہ قسم کے دردرے پیسے ہوئے چاول سیر بھر دودھ پاؤ بھر شکر پڑتی ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، لکھنؤ کی تہذیب، ١٦٩ )
٢ - دودھ۔
"کھیر دودھ۔"      ( ١٩٧١ء، جامع القواعد، ڈاکٹر ابوللیث صدیقی، ٥٢ )