آٹھ

( آٹھ )
{ آٹھ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت میں 'اشٹ' ہے اور فارسی میں 'ہشت' مستعمل ہے۔ قرین قیاس یہ ہے کہ اردو میں سنسکرت سے داخل ہوا اور 'آٹھ' مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٩٢ء میں "ولایت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( مذکر )
١ - سات اور ایک، نو سے ایک کم، (ہندسوں میں) 8۔
"ان آٹھ خصوصیتوں سے اس کی ہستی کا تار و پود بنا ہے۔"      ( ١٩٦٥ء، مقام غالب، ١٤٦ )
٢ - [ کھیل ]  سولہ کوڑیوں کے کھیل میں جب 4 یا 8 یا 12 یا 16 کوڑیاں چت گریں، چوسر کے کھیل میں جب پاسے اس طرح پر پڑیں کہ ایک پاسے پر 5 دائرے ہوں ایک پر 2 اور ایک پر ایک۔ (بازاری زبان و اصطلاحات پیشہ وران، 46)
١ - آٹھ آٹھ پہر پائجامے سے باہر رہنا
ہر وقت غصے میں بھرا ہوا یا لڑائی پر آمادہ ہونا۔ (نوراللغات، ٧١:١)
٢ - آٹھ پہر میان سے باہر رہنا
ہر وقت غصے میں بھرا ہونا، لڑنے مرنے پر مستعد رہنا، ہر وقت لڑائی پر آمادہ رہنا۔ (امیر اللغات، ٦٠:١)
١ - آٹھ بار نو تیوھار
عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرتا۔ (امیراللغات، ٦٠:١)
  • eight