سنسکرت الاصل دو الفاظ 'کرپر + اِکا' سے ماخوذ 'کھوپڑی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : کھوپْڑِیوں [کھوپ (و مجہول) + ڑیوں (و مجہول)]
١ - سر کے اوپر کا حصہ، کاسۂ سر، سر کی ہڈی، جمجمہ۔
"تعبیر خواب حضرت یوسی علیہ السلام یہ دیتے ہیں کہ اسے سولی پر چڑھا دیا جائے گا اور پرندے اسکی کھوپری نورچ کر کھائیں گے۔"
( ١٩٥٤ء، حیواناتِ انسانی، ١١٢ )