با کمال

( با کَمال )
{ با + کَمال }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کمال' کے ساتھ فارسی حرف جار 'با' بطور سابقۂ فاعلی لگنے سے 'با کمال' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کسی علم یا فن میں کمال رکھنے والا۔
'ہرچند زمانہ شیخ ناسخ و خواجہ آتش کو رخصت کر چکا تھا مگر ان دونوں باکمالوں کے بہت سے شاگرد جو بجائے خود استاد تھے لکھنؤ میں موجود تھے۔"      ( ١٩١٠ء، دیباچہ مکاتیب امیر مینائ، (ثاقب)، ١٩ )