داماد

( داماد )
{ دا + ماد }
( سنسکرت )

تفصیلات


جاماتر  داماد

سنسکرت زبان کے لفظ 'جاماتر' سے فارسی میں ماخوذ 'داماد' اردو میں فارسی سے دخیل ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : دامادوں [دا + ما + دوں (و مجہول)]
١ - بیٹی کا شوہر (بھتیجی، بھانجی، پوتی یا نوسی کے شوہر کو بھی حسبِ نسبت داماد کہتے ہیں۔
"تینوں نوجوانوں میں سے ہر ایک کی تمنایہی تھی کہ کہ وہ زمیندار کا داماد بن جائے۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)، ١١٧ )
٢ - نیا دولہا۔
"بیگم صاحبہ کو چالوں سے فرصت ہو جائے تو بیٹی داماد کے رہنے کا وہیں بندوبست کریں۔"      ( ١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١٥ )
  • a son-in-law;  a bridegroom