تفصیلات
عربی زبان میں دو اسما پر مشتمل ترکیب ہے اور عربی قواعد کے تحت 'سلام' کے ساتھ 'ال' بطور سابقہ لگا ہوا ہے لیکن غیر ملفوظ ہے عربی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں انیس کے 'مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - مسجد نبوی کے ایک دروازے کا نام۔
'مسجد شریف میں باب جبرئیل سے داخل ہو تو افضل ہے ورنہ باب السلام سے۔"
( ١٩١٠ء، سراج منیر (ترجمہ)، زین العابدین، ٦٥ )
٢ - سلامتی و نجات کا ذریعہ۔
باب السلام حلم نبی، آسمان شرع نور سراج دیں شرف خاندان شرع