ناری[2]

( ناری[2] )
{ نا + ری }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٤٠ء کو "شمس العشاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : ناریاں [نا + رِیاں]
جمع ندائی   : نارِیوں [نا + رِیوں (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : نارِیوں [نا + رِیوں (و مجہول)]
١ - عورت، استری؛ (مجازاً) بیوی نیز مؤنث، مادہ۔
"برہمن ناریوں کے مکھڑے کی رنگت سنہری ہوا کرتی تھی۔"      ( ١٩٩٢ء، کہانی مجھے لکھتی ہے، ١٦٦ )