فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغہ ماضی مطلق واحد غائب 'داشت' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقہ مفعولی نیز لاحقہ صفت بڑھانے سے 'داشتہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٢٥ء کو "غدر کی صبح و شام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔